0
Saturday 3 Nov 2018 01:57

شمع رسالت کے پروانے شانِ رسالت میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے، شاہ عبدالحق قادری

شمع رسالت کے پروانے شانِ رسالت میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلست پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔ اس سلسلے میں شہر کراچی کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ خطباء نے ناموس رسالت کے عنوان پر خطاب کیا اور آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے میمن مسجد میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت مسلمانوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، شمع رسالت کے پروانے شانِ رسالت میں گستاخی کے مذموم عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے، جب شاتمین رسالت کو قانون 295/C کے تحت سزائیں نہیں دی جائیں گی تو ایسا نہ ہو کوئی جذباتی مسلمان غازی علم الدین، غازی عبد القیوم اور غازی ممتاز قادری کا کردار ادا کر گزرے۔

شاہ عبدالحق نے حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شرعی سزاؤں میں تبدیلی اور آسیہ بی بی کو ملک سے فرار کرانے کا ہرگز نہ سوچیں یہ ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے، قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، بعض مغربی استعماری قوتوں کے سرمائے پر پاکستان میں این جی اوز تحفظ ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے اور غیر مؤثر کرنے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش