QR CodeQR Code

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ملاقات

3 Nov 2018 02:12

ملاقات میں شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں صوبہ کی جامعات کے مسائل حل کرنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تعاون جاری رہے گا، تعلیم کی بہتری کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ اور صوبہ کی جامعات کے چانسلر عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں اعلی تعلیم کے مواقعوں، ان میں اضافہ، جامعات میں تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ، جامعات کے مسائل کے حل، اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کردار، ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کی تمام جامعات میں تحقیق پر مبنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، صوبہ کے طالب علم باصلاحیت ہیں، درست سمت میں رہنمائی کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے، اس ضمن میں نجی شعبہ کی جامعات بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، جامعات کے مالی مسائل حل کرکے انہیں مزید فعال کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں صوبہ کی جامعات کے مسائل حل کرنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تعاون جاری رہے گا، تعلیم کی بہتری کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 759152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759152/گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-سے-وفاقی-وزیر-تعلیم-شفقت-محمود-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org