0
Saturday 3 Nov 2018 10:09

خاشقجی قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، طیب اردوان

خاشقجی قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔ امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو۔ ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 759164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش