QR CodeQR Code

امریکا، میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ

3 Nov 2018 10:19

مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حملہ آور جو اکیلا ہی تھا اس نے بعد میں خود کو گولی مار لی، فوری طور پر اس حملے کے اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

 


خبر کا کوڈ: 759165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759165/امریکا-میامی-کے-یوگا-سینٹر-میں-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org