1
Saturday 3 Nov 2018 14:19

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا، جام کمال

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ممتاز عالم دین اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں مولانا کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق ایک جید عالم دین اور سینئر سیاستدان تھے، جنہوں نے ساری زندگی اتحاد بین المسلمین اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی۔ ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا کی شہادت سے ملک ایک ممتاز عالم دین اور سینیئر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 759216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش