QR CodeQR Code

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی عوام کا پولیس نظام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

3 Nov 2018 18:23

مظاہرے سے قبل میران شاہ تحصیل کے سربند نامی علاقے میں جرگہ کے موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں پولیس نظام رائج کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی عوام نے پولیس نظام کیخلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے سے قبل میران شاہ تحصیل کے سربند نامی علاقے میں جرگہ کے موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں پولیس نظام رائج کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نیا نظام نہیں چاہیے کیونکہ ان کے علاقے میں پرانے وقتوں سے جرگہ کا رواج چلا آرہا ہے جسے وہ ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔ جرگہ کے بعد مظاہرین میران شاہ تا بنوں سڑک پر آنکلے جہاں مسلسل چار گھنٹوں تک انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرے میں قبائلی عمائدین کے علاوہ عام لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے سڑک کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر تیمور آفریدی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے تاہم انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت 20 نومبر کو ایک نہ ختم ہونے والے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 759263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759263/قبائلی-ضلع-شمالی-وزیرستان-کی-عوام-کا-پولیس-نظام-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org