0
Saturday 3 Nov 2018 18:26

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر بم حملہ، میرانشاہ میں کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر بم حملہ، میرانشاہ میں کرفیو نافذ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر اینٹی پرسنل مائن حملہ میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے بارانی نالے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب اینٹی پرسنل مائن اُس وقت زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے پیدل ناشتے کےلئے گزر رہے تھے جس کے نتیجہ میں دو اہلکار فرمان اور فیصل شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرفیو کے باعث کینٹ ایریا میں تمام دفاتر، بچوں اور بچیوں کے تمام سکولز بند ہیں۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کرفیو کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج ایم این ایز اور ایم پی ایز کا ایک وفد شمالی وزیرستان کے دورے پر بھی آرہا ہے جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر بھی شامل ہے۔ وفد ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ پہنچے گا جو مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 759264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش