0
Sunday 4 Nov 2018 07:59

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری
اسلام ٹائمز۔ بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے پکہ کوٹھہ گاؤں کی رہائشی 22 سالہ منزہ بی بی شہید ہو گئیں۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایل او سی پر گذشتہ روز سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، 2018ء میں اب تک بھارت کی جانب سے 2312 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2018ء میں 35 شہری شہید، 135 زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 759312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش