QR CodeQR Code

کشمیریوں کا قتل عام فورسز کے بےپناہ اختیارات کا نتیجہ ہے، میرواعظ عمر فاروق

4 Nov 2018 09:37

کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین قابض فورسز کو بےگناہ اور نہتے کشمیریوں کے قتل کی لت پڑگئی ہے اور یہاں نافذ کالے قوانین اور اپنے کو حاصل بے پناہ اختیارات کے سبب انہیں کشمیری عوم کے قتلعام کی کھلی لائسنس مل گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے معذور اور مفلوج شخص رئیس احمد وانی کو حراست میں لیکر بے دردی سے شدید ٹارچر کرکے جاں بحق کر دینے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے رئیس احمد کے والدین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو حد درجہ افسوسناک قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہ قابض فورسز کو بےگناہ اور نہتے کشمیریوں کے قتل کی لت پڑ گئی ہے اور یہاں نافذ کالے قوانین اور اپنے کو حاصل بے پناہ اختیارات کے سبب انہیں کشمیری عوم کے قتل عام کی کھلی لائسنس مل گئی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رئیس احمد وانی کے بے رحمانہ قتل اور اس سے قبل بھی فوج کے ہاتھوں اسی طرح کے واقعات میں کئی معذور اور ناخیز افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے، جس کی نہ تو کوئی گرفت ہوئی ہے اور نہ ہی جوابدہی اور انکوائری۔ انہوں نے caso کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں شبانہ چھاپوں، نوجوانوں کی گرفتاریوں، مکینوں کو خوفزدہ کرنے، اسباب خانہ کی توڑ پھوٹ اور چہار سو خوف و دہشت کا ماحول برپا کرنے کی کارروائیوں پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 759317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759317/کشمیریوں-کا-قتل-عام-فورسز-کے-بےپناہ-اختیارات-نتیجہ-ہے-میرواعظ-عمر-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org