0
Sunday 4 Nov 2018 11:29

احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی گرفتاری کیلئے ان کی تصاویر جاری

احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی گرفتاری کیلئے ان کی تصاویر جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے آسیہ مسیحض کی رہائی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکڑوں افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔ شرپسندوں کی گرفتاری کےلیے ویڈیوز کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ایف آئی اے کا سائبر ونگ اور پی ٹی اے بھی سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد کا پتہ لگا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کو اسپیشل برانچ اور دیگر ذرائع سے دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی تصاویر موصول ہوگئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے تصاویر جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ ان افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کریں، شہری ان کے بارے میں پولیس اور ایف آئی اے کو اطلاع دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے شناخت ہونے والے شرپسنوں کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کے احکامات دے دیے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 759338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش