0
Sunday 4 Nov 2018 16:02

مولانا سمیع الحق کا قتل گہری سازش کا شاخسانہ ہے، سراج الحق

مولانا سمیع الحق کا قتل گہری سازش کا شاخسانہ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے دن دہاڑے بہیمانہ قتل نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں اب بھی سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں، وفاقی دارالحکومت جس کے محفوظ شہر ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں اس میں دن کی روشنی میں ایک جید عالم دین کو شہید کر دیا گیا جبکہ ابھی تک قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی بات کی، ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرے، دن کی روشنی میں ہونیوالے قتل کے مجرم چھپ نہیں سکتے۔
 
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق جیسی قد آور شخصیت کا دن دہاڑے قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس قتل کے پس پردہ محرکات کو جلد از جلد سامنے لائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق غلبہ دین کی کوششوں میں ہمیشہ صف اول میں رہے، ان کی شہادت سے ملک میں نفاذ اسلام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کے قتل سے ملک و قوم ایک مدبر سیاستدان اور جید عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں، مولانا کا قتل گہری سازش کا شاخسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 759411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش