0
Sunday 4 Nov 2018 17:30

چترال، برفانی تودہ گرنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

چترال، برفانی تودہ گرنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چترال کے علاقے ششیکوہ میں برفانی تودہ آبادی پر جاگرا۔ حادثے میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد چرواہے تھے جو مال مویشیوں کے ہمراہ واپس جا رہے تھے کہ برفانی تودہ ان پر جا گرا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سعد ملوک، عثمان ساکنان ارندو، مومین عرف یوسف پسران خستہ خان اور امیر زدہ شامل ہیں، جبکہ مومین اور امیر زدہ دونوں سگے بھائی تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سخت موسم کے باعث تودے سے لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ چترال پولیس کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے بابو سر ٹاپ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 759426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش