QR CodeQR Code

پشاور، 2 خواتین کو ذبح کرنیوالے ڈکیت کو 53 سال قید کی سزا

4 Nov 2018 18:15

جرم ثابت ہونے پر عمران کو 53 سال قید، 3 لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی جبکہ شریک ملزم بلال ساکن شبقدر محلہ سعید آباد کو اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق علی حیدر نے گھر پر ڈاکہ ڈالنے اور دو خواتین کو ذبح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 53 سال قید اور تین لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی جبکہ شریک مجرم کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ استعاثہ کے مطابق ملزم عمران نے ملزم بلال کے ساتھ ملکر چار سال قبل فقیر آباد میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مدعی جمیل انور صدیقی کی والدہ اور بھابی کو ذبح کیا اور گھر سے 30 تولے سونا اور 45 ہزار روپے کی نقدی لوٹی، عدالت نے گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عمران کو 53 سال قید، 3 لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی جبکہ شریک ملزم بلال ساکن شبقدر محلہ سعید آباد کو اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


خبر کا کوڈ: 759429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759429/پشاور-2-خواتین-کو-ذبح-کرنیوالے-ڈکیت-53-سال-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org