0
Sunday 4 Nov 2018 18:49

پشاور، احتجاجی مظاہروں کے خاتمے کے بعد معمولات زندگی بحال

پشاور، احتجاجی مظاہروں کے خاتمے کے بعد معمولات زندگی بحال
اسلام ٹائمز۔ آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف پشاور سمیت دیگر اضلاع میں جاری مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، ہفتے کے روز پشاور میں بازاروں کیساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے۔ پشاور میں بھی آسیہ کی رہائی کیخلاف تحریک لبیک، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام اور دیگر مذہبی جماعتوں، تاجروں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دئیے، تاہم حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کیطرح پشاور سمیت خیبرپختوںخوا سمیت دیگر اضلاع میں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 759438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش