QR CodeQR Code

پی پی نے نہیں پی ٹی آئی نے وفاق اور دیگر صوبوں میں مانگے تانگے کی حکومت بنائی، سعید غنی

4 Nov 2018 20:42

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم کنٹینر کی سیاست نہیں کرتے، ہماری حکومت کسی کے سہارے پر نہیں بلکہ پنجاب اور وفاق میں سہارے کی حکومت ہے، ملک کے مفاد میں پیچھے جانا پڑتا ہے تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وسیم اختر صاحب اگر فیصلہ کرلیں تو وفاقی حکومت 2 روز نہیں چل سکتی


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاق اور دیگر صوبوں میں مانگے تانگے کی حکومت بنائی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کان کھول کر سن لیں، صوبے خود مختار ہیں، 3 دن وفاق یرغمال رہا، فواد چوہدری کہاں تھے؟ عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے والوں کے سامنے نیازی نے ہتھیار ڈال دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ چوری کرکے نیازی کی گود میں ڈال دیا گیا، قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا نیازی حکومت کیلئے باعث شرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف دھرنے دینا سیاست ہے تو انہیں مبارک ہو، ہم نے سندھ حکومت مانگے تانگے کی نہیں بنائی بلکہ وفاق اور دیگر صوبوں میں انہوں نے مانگے تانگے کی حکومت بنائی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم کنٹینر کی سیاست نہیں کرتے، ہماری حکومت کسی کے سہارے پر نہیں بلکہ پنجاب اور وفاق میں سہارے کی حکومت ہے، ملک کے مفاد میں پیچھے جانا پڑتا ہے تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر صاحب اگر فیصلہ کرلیں تو وفاقی حکومت 2 روز نہیں چل سکتی، وفاقی حکومت دوسروں کے کندھوں پر کھڑی ہے اور ہماری صوبائی حکومت مضبوط ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 759448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759448/پی-نے-نہیں-ٹی-ا-ئی-وفاق-اور-دیگر-صوبوں-میں-مانگے-تانگے-کی-حکومت-بنائی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org