0
Sunday 4 Nov 2018 22:05

ناموس رسالت (ص) کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ثروت اعجاز قادری

ناموس رسالت (ص) کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، غربت سے تنگ بھوک و افلاس سے پریشان حال خودکشیاں کررہے ہیں، عوام کو ریلیف نہیں دیا تو مایوسیاں جنم لے گی جو کسی طور بھی جمہوری قدروں کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان سنی تحریک یوم رضا کانفرنس 9 نومبر کو مرکز اہلسنت پر ہوگی، ناموس رسالت (ص) کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، بانیان پاکستان کی اولاد ہیں پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، آئینی اداروں کا احترام کرنا ہر محب وطن کا آئینی فرض ہے، اداروں کا احترام کل بھی تھا اور آج بھی بلاتفریق انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مختلف اہلسنت انجمنوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر گستاخی رسول (ص) کا وجود نہیں چاہتے، ایسے افراد کے خلاف ادارے اہم کردار ادا کریں، قانون کی بالادستی کے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، انتہاء پسندی کو ختم کرنا ہے تو انصاف بغیر کسی دباؤ کے یقینی بنانا ہوگا، آسیہ بی بی کیس میں بہت زیادہ ابہام پایا جاتا ہے، نظرثانی کی اپیل میں سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا جائے، چین سے معاشی و اقتصادی 15 سمجھوتے کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، مرسکتے ہیں مگر ختم نبوت پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 759463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش