0
Sunday 4 Nov 2018 23:01

خون خرابے سے بچنے کیلئے مفاہمتی عمل سے غیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائیگا، شیریں مزاری

خون خرابے سے بچنے کیلئے مفاہمتی عمل سے غیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائیگا، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کے لئے مفاہمتی عمل سے غیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا۔ شیریں مزاری نے دھرنا دینے والے مظاہرین سے حکومتی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "خون خرابے" سے بچنے کیلئے مفاہمتی عمل سے غیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام پہنچے گا اور اس سے پرامن جمہوری احتجاج کے تصور کی نفی ہوگی۔ وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ریاست کو چاہیئے کہ وہ قانون کو نافذ کرے، آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو، خصوصاً اس وقت جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔ شیریں مزاری نے کہا کہ قانون کی عملداری قائم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان اپنے عزم کو پورا کریں گے، یقین ہے کہ وزیراعظم موجودہ حالات میں نہ صرف جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بلکہ آئین اور ریاستی اداروں کے دفاع اور انسانی حقوق کی آئینی  ضمانت پر عملدر آمد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 759472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش