QR CodeQR Code

تحفظ ناموس رسالت (ص) کیلئے جدوجہد کرنے والے عظیم اور صاحب کردار لوگ ہیں، علامہ کوکب نورانی

5 Nov 2018 03:22

کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ تمام انبیائے کرام (ع) پر ایمان لائے بغیر ہم مسلمان ہی نہیں قرار دیئے جاسکتے، پوری تاریخ اسلام میں شمع رسالت کے پروانوں نے تحفظ ناموس رسالت (ص) کیلئے مردانہ وار جدوجہد کی ہے، یہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے گلزارِ حبیب مسجد سولجربازار میں تحفظ ناموس رسالت (ص) کے عنوان پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو یہ بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اسلام صرف سرکار دوعالم (ص) کی ناموس کی تحفظ ہی نہیں کرتا بلکہ تمام انبیاء کرام (ع) کی عزت و احترام کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تمام انبیاء کرام (ع) پر ایمان لائے بغیر ہم مسلمان ہی نہیں قرار دیئے جاسکتے، پوری تاریخ اسلام میں شمع رسالت (ص) کے پروانوں نے تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لئے مردانہ وار جدوجہد کی ہے، یہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اسکالرز کا ڈیلی گیشن بیرون ملک دورے پر بھیجیں جو بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے سرگرم عمل ہوکر رہنماؤں سے ڈائیلاگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لئے جدوجہد کرنے والے عظیم اور صاحب کردار لوگ ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 759497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759497/تحفظ-ناموس-رسالت-ص-کیلئے-جدوجہد-کرنے-والے-عظیم-اور-صاحب-کردار-لوگ-ہیں-علامہ-کوکب-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org