0
Monday 5 Nov 2018 09:09

پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، اشرف غنی

پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ پرامن افغانستان اس کے مفاد میں ہے، طالبان گروپ انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار ہیں، افغانستان پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہے، امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دیں گے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ روس، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے تعلقات توڑنا اور اپنے ملک واپس آنا چاہیے۔ خیال رہے کہ طالبان کے دوحہ میں قائم دفتر کے گروپ کے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات 9 نومبر کو روس میں ہونے جا رہے ہیں۔ ادھر افغانستان کے شمالی صوبہ جوز جان کے ضلع کش ٹاپہ میں فوجی اڈے پر حملے کے دوران افغان فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا حق یار سمیت 21طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبے کے نائب گورنر عبدالرحمن محمدی نے جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعلان کیا تاہم طالبان نے اس پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 759503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش