QR CodeQR Code

خادم رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانا بزدلانہ فعل ہے، اعجاز اشرفی

5 Nov 2018 20:14

تحریک لبیک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹویٹر اکاؤنٹ کی بندش سے واضح ہو گیا بزدل حکمران دلیل کے آگے نہیں ٹھہر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ کی بندش کی سفارش کرنیوالے حکومتی ارکان کا کردار قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان مولانا اعجاز اشرفی نے حکومت پاکستان کی جانب سے خادم حسین رضوی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کروانے کے اقدام کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پیر اعجاز اشرفی کاکہنا تھا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ کی بندش سے واضح ہو گیا بزدل حکمران دلیل کے آگے نہیں ٹھہر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ کی بندش کی سفارش کرنیوالے حکومتی ارکان کا کردار قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ فی الفور بحال کیا جائے، اس ٹویٹر آئی ڈی سے پوری دنیا کے لاکھوں فالورز حق گوئی کی تعلیم لیتے تھے۔ پیر اعجاز اشرفی نے کہا اس طرح کے اوچھے ہتکنڈے ہمیں ہماری منزل سے دور نہیں کر سکتے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے نمائندہ غیرت و حمیت سے بھرپور اسلامک گفتگو کرنیوالے علامہ خادم حسین رضوی کے ٹویٹر اکاونٹ کو بند کرنا تحفظ ناموس رسالت ختم نبوت اور اسلام و پاکستان مخالف بہت بڑی گہری سازش ہے، جس کیخلاف پوری دنیا میں آواز اٹھتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 759518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759518/خادم-رضوی-کا-ٹویٹر-اکاؤنٹ-بند-کروانا-بزدلانہ-فعل-ہے-اعجاز-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org