QR CodeQR Code

پشاور میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں سمگلر گرفتار

5 Nov 2018 17:36

پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک ہزاروں منشیات فروشوں اور سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس کے نقصانات سے بچانے کی خاطر متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران متعدد منشیات فروش اور سمگلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 434 کلو گرام چرس، 51 کلو گرام افیون، 4 کلو گرام ہیروئن، 400 گرام آئس اور سینکڑوں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر معاشرے کو منشیات خصوصاً آئس کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک ہزاروں منشیات فروشوں اور سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے ایک مرتبہ پھر والدین اور عوام سے اپیل کی کہ نوجوان اولاد پر خصوصی نظر رکھیں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 759579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759579/پشاور-میں-منشیات-فروشوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-ہزاروں-سمگلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org