0
Monday 5 Nov 2018 23:17

آسیہ مسیح کو عدالتی طور پر پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

آسیہ مسیح کو عدالتی طور پر پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضے اور مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں، انسانی حقوق کے ٹھیکیدار کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں، شام میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی کو فروغ دینے کی سازش ہورہی ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کے استحکام و ترقی کیلئے حکومت کو میڈ ان پاکستان پالسیاں مرتب کرنا ہونگی، آسیہ مسیح کو عدالتی طور پر پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتے ہیں، آسیہ مسیح کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان امن پسند ہیں، اقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی پاکستان میں ہے دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے، ہم مرسکتے ہیں مگر گستاخی رسول کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے اور نہ انصاف کا قتل ہونے دینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، حکومت کو بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت ملک کی اکثریت اور امن پسند ہیں، پاکستان بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں اہل سنت کے علماء و مشائخ اور عوام نے دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے بھی اہل سنت کی بے مثال کاوشوں کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی و اقتصادی استحکام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے، عوام ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے یکجا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش