QR CodeQR Code

ہمیں کراچی کے پانی اور سندھ کی انرجی کا مسئلہ حل کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

5 Nov 2018 23:48

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں پانی اور توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے، شہر میں 17 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، جن سے کئی میگا واٹ کے 5 پاور پلانٹ لگ سکتے ہیں، ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگ سکتا ہے


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی کے پانی اور سندھ کی انرجی کا مسئلہ حل کرنا ہے، اگر دونوں مسائل ساتھ حل ہوجاتے ہیں تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کچرا اور ویسٹ واٹر سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں پانی اور توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے، شہر میں 17 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، جن سے کئی میگا واٹ کے 5 پاور پلانٹ لگ سکتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگ سکتا ہے، کراچی میں 17 ہزار ٹن کچرا اٹھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 759655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759655/ہمیں-کراچی-کے-پانی-اور-سندھ-کی-انرجی-کا-مسئلہ-حل-کرنا-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org