0
Tuesday 6 Nov 2018 00:29

حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدہ کرکے وزیراعظم کے بیانیہ کو کمزور کیا، عاجز دھامرا

حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدہ کرکے وزیراعظم کے بیانیہ کو کمزور کیا، عاجز دھامرا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر  عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو فساد چوہدری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریریں کرنے والے وزراء کو بتانا چاہیئے کہ دھرنے اور بدتمیزی کس نے شروع کی؟ وزیراعظم کی تقریر سے ریاست کی رِٹ کا بیانیہ تو پیش کیا گیا لیکن ان کے چین جانے کے بعد ان کی ٹیم نے ریاستی رِٹ کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کیا؟ وزراء تقریریں کرکے خالی سڑکوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم نے تو اپنی تقریر میں حکومت کو ڈائریکشن دے دی تھی تو پھر دائیں بائیں جانے والی تو کوئی بات ہی نہیں تھی، معاہدے میں لوگوں کے نقصانات کے حوالے سے کوئی شق اس لئے موجود نہیں تھی کیونکہ حکومت کمزور وکٹ پر تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید اپنی جگہ لیکن اب تو تجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے آسیہ بی بی والے معاملے پر مظاہرین سے جو معاہدہ کیا وہ ٹھیک نہیں تھا، حکومت کو معاہدے میں عوام کو ہونے والے نقصنات کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامے اور گاڑیاں جلنے کے واقعات تو وزیراعظم کی تقریر کے بعد ہوئے، رٹ آف اسٹیٹ تو وزیراعظم کی تقریر کے بعد چیلنج کی گئی، اپوزیشن کی میچورٹی کی بات نہ کی جائے کیونکہ اس معاملے پر ساری اپوزیشن تو حکومت کے ساتھ تھی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خود کہا کہ دم بڑھائیں عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں، اس سے زیادہ ان کو اور کیا چاہیئے؟ کابینہ کی اہم وزیر شیریں مزاری بھی حکومتی معاہدے پر سوال اٹھا رہی ہیں اور وہ بھی مطمئن نہیں ہیں، وزیراعظم نے جو تقریر کی اور جو پالیسی دی، حکومت نے اس طرح کا معاہدہ کرکے ان کے بیان کی نفی کرکے وزیراعظم کو کمزور کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 759660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش