QR CodeQR Code

رضوان کاظمی کے اغواء کا معاملہ، ہائیکورٹ نے آئی جی، سی سی پی او کو طلب کرلیا

6 Nov 2018 09:50

جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے سیدہ سعدیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ رضوان کاظمی کی اہلیہ سیدہ سعدیہ نے موقف اختیار کیا کہ رضوان حیدر کاظمی کو 27 اکتوبر کو فیروز پور روڈ پر چونگی امر سدھو سے اغوا کیا گیا، پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے رضوان کاظمی کواغوا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر امامیہ سٹوڈٹنس آرگنائزیشن رضوان حیدرکاظمی کی بازیابی کا معاملہ۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر آئی ایس او کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے دونوں افسران کو 14 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے سیدہ سعدیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ رضوان کاظمی کی اہلیہ سیدہ سعدیہ نے موقف اختیار کیا کہ رضوان حیدر کاظمی کو 27 اکتوبر کو فیروز پور روڈ پر چونگی امر سدھو سے اغوا کیا گیا، پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے رضوان کاظمی کواغوا کیا۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک رضوان کاظمی کا پتہ نہیں چلا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت رضوان حیدر کی بازیابی کا حکم دے۔
 


خبر کا کوڈ: 759692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759692/رضوان-کاظمی-کے-اغواء-کا-معاملہ-ہائیکورٹ-نے-ا-ئی-جی-سی-پی-او-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org