QR CodeQR Code

بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے، عسکری ترجمان

6 Nov 2018 14:11

یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر1947ء سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے۔ یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر1947ء سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر1947 کو بھارتی فوج، ڈوگرہ راجہ مہاراجہ ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہی کی یاد میں ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے کشمیر منایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 759723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759723/بھارتی-مظالم-کشمیریوں-کی-جدوجہد-کو-نہیں-کچل-سکتے-عسکری-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org