0
Tuesday 6 Nov 2018 17:35

پی پی پی کی شہلا رضا وزیراعظم اور چیف جسٹس کے دفاع میں سامنے آگئیں

پی پی پی کی شہلا رضا وزیراعظم اور چیف جسٹس کے دفاع میں سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا وزیراعظم عمران خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو بری کئے جانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ جس میں جگہ جگہ راستے بلاک کر کے جلاو گھیراو کیا گیا۔ اس ساری صورتحال میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور شہریوں کی گاڑیاں تک جلا دی گئیں اور ملک کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، نہ صرف یہ بلکہ کچھ بینرز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے متعلق فتوے بھی دیئے گئے تھے۔ تاہم پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا عمران خان اور چیف جسٹس کے دفاع میں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی نماز پڑھنے کی مثالیں دی ہیں۔ سابق اسیپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں جو دل آزاریاں ہوئی ہیں، بچوں میں جو خوف پھیلایا گیا اس کی صرف معافی کافی نہیں ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام فتووں کو باطل قرار دینا چاہیئے۔ میں کیسے مان لوں یہ سب؟ میں نے اپنے وزیراعظم کو جلسوں میں نماز پڑھتے دیکھا ہے اور میں نے انہیں مدینہ میں بغیر جوتوں میں چلتے دیکھا ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ یہودی کا بچہ ہے وہ غلط کہتے ہیں۔ ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہمیں کارروائی کہاں ڈالنی ہے۔ ایک ایسا چیف جسٹس جو اپنے کام سے ہٹ کر بھی بہت کام کر رہا ہے۔ چیف جسٹس کو عوام کو اتنا درد ہے کہ وہ کبھی پانی کا مسئلہ حل کر رہا ہے تو کبھی کوئی مسئلہ حل کر رہا ہے۔ میں کیسے مان لوں کہ ایسا شخص عاشقِ رسول نہیں ہو سکتا؟۔
خبر کا کوڈ : 759754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش