QR CodeQR Code

ہاؤسنگ منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، فردوس شمیم نقوی

6 Nov 2018 20:26

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں ہاسنگ منصوبہ شروع کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں، لگتا ہے پیپلز پارٹی ہاسنگ منصوبے پر حیران و پریشان ہے، ہم گھر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو سندھ حکومت نہیں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں، ہاؤسنگ منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جو کرپٹ ہوگا اسے چھوڑیں گے نہیں، سندھ میں ہاسنگ کا منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے 4 اجلاس ہوچکے، سندھ حکومت غائب رہی۔ سعید غنی کو وزیراعظم نے مدعو کیا لیکن چاروں مرتبہ وہ نہیں آئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں ہاسنگ منصوبہ شروع کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں، لگتا ہے پیپلز پارٹی ہاسنگ منصوبے پر حیران و پریشان ہے، ہم گھر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو سندھ حکومت نہیں رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت اپنی زیر انتظام اراضی پر منصوبے بنا سکتی ہے۔ فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ کچھ طوطے بول رہے ہیں، فالودے والے کے پاس سے پیسے نکل رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 759778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759778/ہاؤسنگ-منصوبہ-سندھ-حکومت-کی-وجہ-سے-تاخیر-کا-شکار-ہے-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org