1
0
Tuesday 6 Nov 2018 23:15

تحریک کے رہنما اور اراکین دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر قومی مسائل کو اجاگر کریں، علامہ عابد حسینی

تحریک کے رہنما اور اراکین دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر قومی مسائل کو اجاگر کریں، علامہ عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سرپرست اعلی علامہ سید عابد حسین الحسینی کی زیر صدارت آج منگل کو تحریک کے سپریم کونسل اور اور مرکزی کابینہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اہم قومی اور ملکی امور پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔ اس دوران تحریک کے سرپرست اعلی اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے تحریک کے سینئر رہنماؤں کی توجہ قومی اور ملکی امور کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شیعوں کے حقوق کو پائمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شیعہ جوانوں کو بلا جرم و خطا گھر سے اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کرم میں شیعہ کی اراضی پر قبضے کئے جارہے ہیں، جبکہ باربار شکایات کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہی ہورہا۔ جس سے واضح یہی ہورہا ہے کہ اس کھیل میں قابض قوتوں کو مقامی حکومت کی آشیرباد بھی حاصل ہے۔ 
انہوں نے ماہوار میٹنگ میں کارکنان سے کہا کہ قومی مسائل سے کسی طرح بھی غفلت نہ کیا جائے۔ اور ان پر کسی قسم کی سودے بازی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا مقامی اور ملکی مسائل انکے ساتھ اسی طرح خود آپس میں وقتا فوقتا شیئر کریں۔ اور انکے حل کے لئے بروقت اقدامات بھی کئے جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 759795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

sayed musawir hussain
Pakistan
right messege
ہماری پیشکش