QR CodeQR Code

نجف، نمائندہ ولی امر المسلمین فی العراق سے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس کی ملاقات

6 Nov 2018 23:51

ملاقات میں آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی نے کہا کہ دشمن نے پاکستانی عوام کے دینی جذبے اور اسلام سے محبت کے نکتے کو سمجھ کر اس ملک کو سازشوں کا مرکز بنا رکھا ہے، لیکن صاحب بصیرت افراد کی مدد سے دشمن کے منصوبے کو ناکام بنا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے عراق میں نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی سے ملاقات کی، قمر عباس غدیری اربعین حسینی کے سلسلے میں عراق میں موجود ہیں، سفر زیارت مقدس کے دوران نجف اشرف میں آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی ملاقات میں قمر عباس غدیری نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی دینی و تبلیغی سرگرمیوں اور تنظیمی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ ولی امر المسلمین فی العراق آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی کا کہنا تھا کہ دشمن نے پاکستانی عوام کے دینی جذبے اور اسلام سے محبت کے نکتے کو سمجھ کر اس ملک کو سازشوں کا مرکز بنا رکھا ہے، لیکن صاحب بصیرت افراد کی مدد سے دشمن کے منصوبے کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی نے کہا کہ پاکستان میں تربیتی کام کو بڑھانے کی ضرورت ہے، زبان سے زیادہ کردار اور اعمال سے کام سرانجام پاتا ہے، کردار و رفتار کو مقدم رکھیں، حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کے معارف کو لوگوں تک پہنچائیں، لوگ جب اہلبیتؑ کی باتیں سنیں گے تو خودبخود مطیع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی تحریکیں ان شاللہ امام زمانہ (عج) کے ظہور کیلئے ایک زمینہ ہیں، دعاگو ہوں کہ خدا ہمارے امامؑ کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔ اس موقع پر اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے برادر تنظیم اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے آئندہ دنوں ہونے والے تیسرے سالانہ مرکزی احیاء کردار حسینی کنونشن کے بارے میں نمائندہ ولی فقیہ کو آگاہی دی اور اصغریہ تحریک کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 759797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759797/نجف-نمائندہ-ولی-امر-المسلمین-فی-العراق-سے-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-مرکزی-صدر-قمر-عباس-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org