0
Wednesday 7 Nov 2018 00:57

چیف جسٹس نے دھرنا اور توڑ پھوڑ کا ازخود نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے دھرنا اور توڑ پھوڑ کا ازخود نوٹس لےلیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے رد عمل میں ملک بھر میں تین دن تک ہونے والی توڑپھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کے لیے نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں 5 نکاتی معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مرکزی رہنماؤں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 759809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش