0
Wednesday 7 Nov 2018 01:01

حکومت کا ختم نبوتﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

حکومت کا ختم نبوتﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے اور ختم نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں حکومت نے 12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے اورختم نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺانٹرنیشنل كانفرنس میں امام كعبہ، جامعۃ الاظہر كے وائس چانسلر، شام كے مفتی، عراق اور تیونس كے علما كرام حضورﷺ كی سیرتِ مباركہ پر روشنی ڈالیں گے۔

سیرتِ مباركہ كے حوالے سے وزیر اعظم كی ہدایت پر تحقیقی اور تصنیفی كام كو حكومت كی سرپرستی میں فروغ دیا جائے گا، اتحاد امت اور بین الامذاہب ہم آہنگی كی مہم كو تیز كیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے كہا كہ میں مشائخ اور علما كے ساتھ مسلسل بذاتِ خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام كے امیج كو پوری دنیا كے سامنے پیش كرنا چاہتے ہیں، حضورؐ كی سیرت طیبہ كے پیغام رحمت كو اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست كی ذمہ داری ہے، مجھے ریاستِ مدینہ كے قیام كے لئے علما كرام اور دینی طبقات كی مشاورت كی ضرورت ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 759810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش