0
Wednesday 7 Nov 2018 09:35

توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں ۱۲ ربیع الاول تک ملتوی

توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں ۱۲ ربیع الاول تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی گرفتاریاں التواء میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں کو مزید گرفتاریوں سے روک دیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول تک مزید گرفتاریاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں راولپنڈی میں مزید 18 مقدمات درج کرکے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات میں درج مقدمات کی تعداد  40 ہوگئی ہے اور اب تک 56 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تک تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر کے دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 1800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ سیکڑوں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بھی شرپسندوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 759823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش