0
Wednesday 7 Nov 2018 11:36

کے پی کے اور جنوبی کوریا میں معاہدہ، 496 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنیکا اعلان

کے پی کے اور جنوبی کوریا میں معاہدہ، 496 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور جنوبی کوریا  کے باہمی تعاون سے کوہستان میں 496 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور جنوبی کوریا حکومت کے درمیان بجلی منصوبہ کے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی کوریا اور حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے کوہستان میں 496 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جگہیں ہیں اس لئے ہم نے ایم او یو دستخط کئے، اب ہم اپنا کام کریں گے اور مرکز اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پن بجلی اور تیل و گیس کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاور پراجیکٹ سے صوبے کو سالانہ 3 ارب کی آمدنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 759836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش