QR CodeQR Code

باجوڑ، شدت پسندی کے دوران شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے ورثاء میں شہداء پیکج تقسیم

7 Nov 2018 11:47

تقریب کے موقع پر 7 شہید لیویز اہلکاروں کے ورثا کو 50، 50 لاکھ جبکہ 7 زخمی اہلکاروں کے لواحقین کو ساڑھے تین لاکھ کے چیک دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کا کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی جنہوں نے علاقے میں قیام امن کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں شدت پسندی کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں خار کی سول کالونی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان اور گل داد خان کے علاوہ انتظامیہ کے افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر 7 شہید لیویز اہلکاروں کے ورثا کو 50، 50 لاکھ جبکہ 7 زخمی اہلکاروں کے لواحقین کو ساڑھے تین لاکھ کے چیک دیئے گئے۔ واضح رہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں گذشتہ ایک سال سے دوران شہید یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کو معاوضے نہیں دیئے جا رہے تھے جس کے خلاف متعدد بار احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کا کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جنہوں نے علاقے میں قیام امن کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر تربیت اور جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت بھی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 759839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759839/باجوڑ-شدت-پسندی-کے-دوران-شہید-ہونیوالے-لیویز-اہلکاروں-ورثاء-میں-شہداء-پیکج-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org