0
Wednesday 7 Nov 2018 14:46

توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت پر فرد جرم عائد

توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے مشہور ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالت نے عامر لیاقت حسین کی غیر مشروط معافی اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 اور 9 مارچ کے پروگرامز میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ غیر مشروط معافی کا جائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 759864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش