0
Wednesday 7 Nov 2018 18:35

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 21 نکاتی ایجنڈا جاری، اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 21 نکاتی ایجنڈا جاری، اہم فیصلے متوقع
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک کل ہوگی، اجلاس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری سمیت اہم امور شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کل (جمعرات) کو ہونیوالے کابینہ اجلاس میں ارکان کو دورہ چین میں چینی قیادت سمیت اہم عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ شرکاء کو چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائیگا، اس کے ساتھ برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں  وزارت داخلہ کی سمری پر سکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت 5 خطرناک افراد کو تحویل میں رکھنے کے ساتھ چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیوٹ اتھارٹی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سے لبرٹی ایئرلائن کیلئے کلاس ٹو کا چارٹر لائسنس حاصل کرنے کی منظوری لی جائے گی، اس کے ساتھ  کابینہ ارکان پارلیمنٹ اور عوام کیلئے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری بھی دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 759915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش