QR CodeQR Code

وزیرستان کے عمائدین کا پولیس کی تعیناتی پر حکومت کیساتھ تعاون نہ کرنیکا اعلان

7 Nov 2018 19:09

بنوں میں قبائلی عمائدین اور خاصہ دار فورس کے مشترکہ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سابقہ فاٹا اور ایف آرز میں خاصہ دار و لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کر رہی ہے اور انسے مراعات اور دیگر سہولیات چھین رہی ہے، اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پولیس کیساتھ قبائل کسی قسم کا تعاون نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعیناتی پر حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بنوں ٹاون شپ کے مقام پر منعقدہ قبائلی عمائدین اور خاصہ دار فورس کے مشترکہ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سابقہ فاٹا اور ایف آرز میں خاصہ دار و لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کر رہی ہے اور ان سے مراعات اور دیگر سہولیات چھین رہی ہے، اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پولیس کیساتھ قبائل کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔ جرگہ میں سابق قبائلی علاقے ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان، ایف آر پشاور، ایف آر کوہاٹ، ایف آر لکی مروت، ایف آر بنوں اور ایف آر ٹانک سے تعلق رکھنے والے سرکردہ عمائدین اور لیویز کے صوبیدار شریک ہوئے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آل فاٹا خاصہ دار لیویز فورس کے چیئرمین سید جلال و دیگر نے کہا کہ ایک صدی سے پہلے دی گئی خاصہ داری انہیں انگریز دور میں ملی تھی اور آج تک اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی نہیں بھرتی ہے اور قربانیوں سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں تو انکی خاصہ داری کیوں ختم کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پولیس کے خلاف نہیں البتٰہ پولیس کی تعیناتی سے اداروں کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 759918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759918/وزیرستان-کے-عمائدین-کا-پولیس-کی-تعیناتی-پر-حکومت-کیساتھ-تعاون-نہ-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org