QR CodeQR Code

سوات، شوہر نے عدالت میں چاقو کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا

7 Nov 2018 19:50

34 سالہ خاتون عظمٰی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی، سماعت کے موقع پر دونوں میاں بیوی عدالت میں پیش ہوئے جہاں شوہر عارف نے کمرہ عدالت سے باہر چاقو کے پے درپے وار کرکے عظمٰی کو قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ فیملی کورٹس کے اندر شوہر نے چاقو کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ عدالتی احاطے میں قتل کے بعد ڈسٹرکٹ بار نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکاری کی رہائشی 34 سالہ خاتون عظمٰی نے اپنے شوہر سے خلع (طلاق) لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ بدھ کی صبح درخواست کی سماعت کے موقع پر دونوں میاں بیوی عدالت میں پیش ہوئے جہاں شوہر عارف نے کمرہ عدالت سے باہر چاقو کے پے درپے وار کرکے عظمٰی کو قتل کر دیا۔ عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم عارف کو گرفتار کرکے سیدو شریف تھانے منتقل کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ عظمٰی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 759923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759923/سوات-شوہر-نے-عدالت-میں-چاقو-کے-وار-کرکے-بیوی-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org