0
Wednesday 7 Nov 2018 19:59

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں روغہ بدر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سپاہی قاسم، امجد اور ظہیر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش