0
Wednesday 7 Nov 2018 22:18

جی سی یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے موضوع پر 3 روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

جی سی یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے موضوع پر 3 روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں ’’انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان اور چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے کردار کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر شمشاد احمد خان کا کہنا تھا کہ خطبہ حجۃالوداع میں انسانی حقوق پر تفصیلی چارٹرڈ آج سے 14 سو سال پہلے دے دیا گیا تھا اور جدید دور میں بھی یہ جامع چارٹرڈ ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں 11 سے زائد تعلیمی ماہرین بھی شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشنز میں خواتین کے حقوق، سماجی انصاف، بچوں کے حقوق کی صورتحال، ٹرانسجینڈرز کے مسائل، دہشتگردی اور عدم برداشت کے موضوعات پر 70 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 759941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش