0
Thursday 8 Nov 2018 01:34

تم بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو، سی این این کے رپورٹر کو ٹرمپ کا جواب

تم بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو، سی این این کے رپورٹر کو ٹرمپ کا جواب
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران روسی مداخلت سے متعلق سوال پر سی این این کے صحافی کو عوام کا دشمن قرار دے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے امریکا کے صدر سے روسی مداخلت کا سوال شروع ہی کیا تھا کہ امریکی صدر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو اور عوام کے دشمن بھی ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے ملک چلانے دیا جائے آپ سی این این چلائیں، یہی بہتر ہوگا۔ امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کو بیٹھنے کا کہا لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید طیش آگیا۔ ڈونلڈٹر مپ نے قدرے غصے میں کہا کہ بس بہت ہوگیا، بس بہت ہوگیا، بیٹھ جاؤ۔ تاہم جم اکوسٹا نے امریکی صدر کے غصے کو خاطر لائے بغیر اپنے اگلا سوال پوچھا کہ کیا آپ کو روسی مداخلت پر تشویش ہے۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے جواب دیا کہ میں کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتا، یہ سب افواہ ہے۔

اسی دوران رپورٹر نے دوبارہ وضاحت چاہی تو ڈونلڈٹرمپ طیش میں آگئے اور کہا کہ بس بہت ہوگیا،بیٹھ جاؤ، مائیک بند کرو۔ لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا تو ڈونلڈٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے جس پر میزبان خاتون نے رپورٹر سے مائیکروفون لے لیا۔ ڈونلڈٹرمپ واپس روسٹرم پر آئے اور کہا کہ امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تم بہت بدتمیز شخص ہو تمہیں سی این این میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی صدر کے تضحیک آمیز جملے پر رپورٹر نے کھڑے ہو کر اپنی بات کرنی چاہی تو ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ تم غلط خبریں دیتے ہو تمہارا چینل چلتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔
خبر کا کوڈ : 760001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش