0
Thursday 8 Nov 2018 09:54

لاہور، شہادت امام حسن علیہ السلام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

لاہور، شہادت امام حسن علیہ السلام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ زیارت تابوت حضرت امام حسن علیہ السلام اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا باب حسنؑ اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کے راستوں میں نوحہ خوانی، ماتم کیساتھ زنجیر زنی بھی ہوئی اور عزاداروں کی کثیرتعداد نے پرسہ دیا۔ شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے شبیہہ تابوت کا جلوس صبح 10 بجے حسینیہ ہال اندرون موچی سے برآمد ہوا۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے واقعے کو نمایاں کیا جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستے پر رواں دواں رہا۔ جلوس محلہ شیعاں، گجر گلی، چوک نواب صاحب، نوناریاں بازار، صدا کاراں بازار سے ہوتا ہوا مسجد وزیر خان آیا جہاں زنجیر زنی ہوئی اور عزاداروں نے پُرسہ پیش کیا۔ نوحہ خوانی کیساتھ ماتم بھی ہوتا رہا اور ہر عزدار شہادت امام حسن علیہ السلام کی یاد میں گریہ زاری کرتا رہا جبکہ جلوس کے راستے میں لنگر کا وسیع انتظام رہا۔ جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا رات گئے مسجد وزیر خان سے دوبارہ چوک نواب صاحب اور وہاں سے محلہ شیعاں ہوتا ہوا باب حسنؑ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ایس پی سٹی معاذ ظفر خود جلوس کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 760015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش