QR CodeQR Code

کے پی پولیس نے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی

8 Nov 2018 14:35

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ابتک جن میں سے 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے تاہم اس موقع پر ہنگامہ آرائی اور قومی املاک کو  نقصان پہنچانے والے کئی ملزمان حراست میں لئے گئے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ابتک جن میں سے 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب رشکئی انٹرچینج کو بھی نزرآتش کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ رسالپور مین درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رشکئی انٹرچینج کو نذرآتش کرنے کے الزام میں 17 ملزمان گرفتار جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعدازاں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر مظاہرے کئے جبکہ اس دوران بیشتر مقامات پر نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 760035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760035/کے-پی-پولیس-نے-حالیہ-پ-رتشدد-مظاہروں-کی-رپورٹ-محکمہ-داخلہ-کو-ارسال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org