QR CodeQR Code

وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا

8 Nov 2018 14:40

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی پر مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کر رکھی ہیں اور اپنے فارم ہاؤس میں ایک غیر قانونی بیسمنٹ بنا رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ناجائز تعمیرات کی مد میں نوٹس جاری کیا ہے۔ سی ڈے اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تجاوزات کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی پر مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کر رکھی ہیں اور اپنے فارم ہاؤس میں ایک غیر قانونی بیسمنٹ بنا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کو 5 روز کی مہلت دی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پانچ روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو سی ڈی اے کی جانب سے یہ سب گرا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اعظم سواتی کے اختیارت کے ناجائز استعمال کی انکوئری کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے عرفان منگی کی سربراہی میں جی آئی ٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے، جو 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔


خبر کا کوڈ: 760036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760036/وفاقی-وزیر-اعظم-سواتی-کو-سی-ڈی-اے-نے-نوٹس-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org