QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم سندھ کی یوم اقبال پر چھٹی کے اعلان کی تردید

8 Nov 2018 15:51

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کل صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کی تردید کی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کل صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 760060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760060/محکمہ-تعلیم-سندھ-کی-یوم-اقبال-پر-چھٹی-کے-اعلان-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org