QR CodeQR Code

دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

8 Nov 2018 16:41

تیز رفتار مسافر کوچ پیچھے سے ٹکرا کر چاول کی بوریوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے دھنس گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت کوچ کو حادثہ کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے سندھ کے ضلع دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر کوچ پیچھے سے ٹکرا کر چاول کی بوریوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے دھنس گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی پرویز عمرانی نے بتایا کہ مسافر کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، تاہم حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 760069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760069/دادو-کے-قریب-انڈس-ہائی-وے-پر-خوفناک-ٹریفک-حادثہ-8-افراد-جاں-بحق-30-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org