QR CodeQR Code

سینٹرل جیل کراچی کو شہر سے باہر منتقل کرنیکی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

8 Nov 2018 22:36

اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سینٹرل جیل کے جیمر کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کسی بیماری یا فوتگی کی صورت میں لوگ جیمر کی وجہ سے اطلاع دینے سے قاصر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سینٹرل جیل کراچی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کے جیمر کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کسی بیماری یا فوتگی کی صورت میں لوگ جیمر کی وجہ سے اطلاع دینے سے قاصر ہیں، لہٰذا سینٹرل جیل کو آبادی سے دور اور شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور جب تک سینٹرل جیل کو منتقل نہیں کیا جاتا، تب تک جیمر کو بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے جیمر ہیں کہ جیل کے اندر تو موبائل نیٹ ورک کام کرتا ہے اور قیدی موبائل کا آزادانہ استعمال بھی کرتے ہیں، مگر جیل سے باہر کی عوام کیلئے موبائل نیٹ ورک کام نہیں کرتا۔


خبر کا کوڈ: 760133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760133/سینٹرل-جیل-کراچی-کو-شہر-سے-باہر-منتقل-کرنیکی-قرارداد-سندھ-اسمبلی-میں-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org