0
Friday 9 Nov 2018 13:48

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامک آرٹس اور آرکیٹیکچر پر بین الاقوامی سیمینار

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامک آرٹس اور آرکیٹیکچر پر بین الاقوامی سیمینار
اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف آرکیٹیچر اینڈ اکسٹکس کی جانب سے 11 سے 13 نومبر تک اسلامک آرٹس اور آرکیٹیکچر پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامک آرٹ اور آرکی ٹیکچر پر بین الاقوامی سطح پر اس کی صورتحال، اس میدان میں تعلیم، تحقیق اور ماہرین کے کارناموں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ کانفرنس میں اس موضوع سے متعلق عناوین پر غور و خوض کیا جائے گا، جس میں خاص طور پر وژول آرٹ، پرفارمنگ آرٹ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی، آرکی ٹیچر اور اکسٹس وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ایک کتاب کا بھی اجراء عمل میں آئے گا، جس کا نام ’’اسلامک آرکی ٹیکچر پرسیپشن اینڈ پیراڈاکس‘‘ ہے۔ اس کتاب کے مصنف پروفیسر ایس ایم اختر ہیں، جو مذکروہ یونیورسٹی میں اس شعبہ کے صدر بھی ہیں۔ اس کتاب میں جملہ آرٹ اور اکسٹس سے متعلقہ مباحث کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے مطابق اسلامک آرکی ٹیچر اسلامی فلسفہ کے مقابلہ میں کافی مختلف ہے، دونوں کے درمیان کافی بعد بھی ہے۔ کانفرنس میں ان تمام مباحث پر بات چیت ہوگی جس میں ان میدانوں کے ماہرین اپنی تحقیق اور تجربات سے سامعین کو روشناس کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 760159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش