0
Friday 9 Nov 2018 11:30

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو عاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو عاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عاصمہ عالمگیر کی نیب کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا اور نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے اور بغیر وارنٹ اور کال نوٹسز پر پیشی کے دوران گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 760166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش